دبئی میں ہونے والی عالمی کانفرنس ، COP-28 میں قائم پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشی ایٹو اور ریچارج پاکستان کے اقدامات کی نمائش کی گئی، وزارت موسمیاتی تبدیلی

اتوار 3 دسمبر 2023 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) موسمیاتی تبدیلی بارے دوبئی میں ہونے والی عالمی کانفرنس ، COP-28 میں قائم پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشی ایٹو اور ریچارج پاکستان کے اقدامات کی نمائش کی گئی جس کی بنیاد قدرتی آبی وسائل اور اس سے منسلک ماحولیاتی نظام کو بچانے کے لیے فطرت پر مبنی حل پر رکھی گئی ہے جو ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

"لیونگ انڈس اینیشی ایٹو " کا مقصد دریائے سندھ کے طاس کو بحال کرنا ہے، جس کا5-15 سالوں میں 11-17 بلین امریکی ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ فطرت پر مبنی حل پر زور دیتے ہوئے، یہ اقدام ماحولیاتی نظام کی طویل مدتی صحت مندانہ صلاحیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، "ریچارج پاکستان پروجیکٹ،، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ (کے پی) میں ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی موافقت کے لیے سرمایہ کاری مؤثر حل پر زور دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان پویلین نے لیونگ انڈس انیشی ایٹو پر پینل ڈسکشن کی میزبانی کی۔ ممتاز پینلسٹ میں ڈاکٹر عادل نجم ڈائریکٹر جنرل ایف اے او، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی ڈی جی، اور آئی ڈبلیو ایم آئی کے ڈپٹی ڈی جی شامل تھے۔