Live Updates

wایون فیلڈ ریفرنس، نوازشریف کی بیگناہی ثابت ہوگئی،سیماجیلانی

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائد مسلم لیگ(ن) اور ان کا خاندان تمام مقدمات میں سرخروہوگا،مسلم لیگی رہنما

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سیماجیلانی نے کہاہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد میاں نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے اور انہیں دیر سے سہی لیکن بالآخر عدالتوں سے انصاف مل گیا۔پی ٹی آئی کے دور میں پوری مسلم لیگ(ن) پر بوگس مقدمات قائم کئے گئے اور شریف خاندان کو بدترین انتقام کانشانہ بنایاگیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائدمیاں نوازشریف اور پارٹی اور ان کاخاندان تمام مقدمات میں سرخرو ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہنستے بستے اور خوشحال پاکستان میں ایک سازش کے تحت عمران نیازی کی حکومت کو سلیکٹ کیاگیا جس کا خمیازہ آج پوری ملک اور قوم بھگت رہی ہے،اللہ تعالیٰ بہتر انصاف کرنے والا ہے ،ہمت ، جرات ،استقامت اور اپنے رب کریم پر کامل یقین رکھنے والے میاں نوازشریف سرخرو ہوئے،اس پر ہم اپنے قائد میاں نوازشریف اور صدر میاںشہبازشریف،مریم نواز اور دیگر مرکزی قیادت سمیت قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سیماجیلانی نے مزید کہاکہ قائدعوام میاں نوازشریف نے کہاتھا کہ میں اپنافیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتاہوں اور آج کئی سال بعد حق و سچ کا بول بالاہوا اور سابق وزیراعظم نہ صرف قوم کے سامنے سرخروہوا بلکہ پوری دنیا بھر میںسرخرو ہوئے ،انشاء اللہ آنے والاوقت مسلم لیگ(ن) کا ہے، 2024ء کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونگے اوراُن کی قیادت میں جہاں سے ترقی و خوشحالی کاسفر رکاتھا وہاں سے دوبارہ شروع کرکے ملکی معیشت مستحکم اور ملک تعمیروترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات