
امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے الزامات کو مسترد کردیا الیکشن کے عمل کو مشکوک بنانا کسی کے لیے اچھا نہیں ، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اعتراضات درست نہیں ، انٹرویو
اتوار 3 دسمبر 2023 19:10

(جاری ہے)
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ انتخابات پرامن ہونے چاہئیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ووٹر ووٹ ڈالنے جائے اور اپنی جان ہی کھو دے، ایک ذمہ دار عہدے پر بیٹھا ہوں، اس لیے بس اتنا ہی کہوں گا کہ صوبائی حکومت اگر محسوس کرے تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے کے کچھ علاقوں میں الیکشن شاید ہوجائے لیکن سیاسی سرگرمیاں انجام دینا مشکل ہوں، ٹانک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت مروت میں سیاسی سرگرمیاں مشکل ہوں، اس طرح کے علاقے بلوچستان میں بھی ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے قبل کرم ایجنسی میں 15، 16 لوگ آپس کے جھگڑے میں مارے گئے، اس طرح کے واقعات تقریبا ہفتے مہینے میں ہوتے ہیں، اس پر حکومت اور ادارے بیٹھ کر کوئی فیصلہ کریں گے اور الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن پر چار پانچ حملے ہوچکے ہیں، اس طرح کی رپورٹس ہمیں موصول نہیں ہوتیں لیکن ہوسکتا ہے اس طرح کی اطلاعات وزیر داخلہ کے پاس ہوں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبر پختونخوا نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے جن رہنماں پر مقدمات ہیں وہ کیسے اسٹیج پر کھڑے ہوکر تقاریر کریں گی جن رہنماں پر الزامات ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہوں اور الزامات سے بری ہو کر آئیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے عمل کو مشکوک بنانا کسی کے لیے اچھا نہیں ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اعتراضات درست نہیں ہیں، حال ہی میں انہوں نے اتنے جلسے کیے ہیں، انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی لیول پلیئنگ فیلڈ پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.