مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے، صغیرخان

پیر 4 دسمبر 2023 18:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) 2023صغیر احمد (نیو جرسی سے مشہور بزنس مین)، صغیر خان (چیئرمین کشمیری امریکن الائنس) محمد اورنگزیب (میزبان پہاڑی رنگ میڈیا گوپ) اور سماجی، سیاسی کشمیری کارکن نیویارک سی( اور کامران علی)نیویارک سے سماجی کارکن تھرڈ ورلڈ فیئر اینڈ فیسٹ کلیئر واٹر 2023 میں فلوریڈا ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی سابق رکن ڈیزی مورالس کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

اس موقع انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر کی آزادی کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے صغیر خان (چیئرمین کشمیری امریکن الائنس) نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بلڈوز کرنے کے لیے نوجوانوں کا قتل عام کر رہاہے، جبری گمشدگیاں عروج پر ہیں اور بھارتی قابض افواج گھر گھر چھاپے مار تے ہوئے چادر و چار دیواری کو تقدس پامال کر رہی ہیں۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار اادا کرئے۔ انھوں نے کہا کہ مغرب اور امریکہ کے باشعور اور انسان دوست معاشرے سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کی سخت باز پرس ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور کشمیر کے درمیان مسلہ کشمیر کی وجہ سے کسی غیر روایتی جنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔

جس کے باعث خطہ تباہی کی طرف جا سکتاہے۔ بھارت مذاکرات کے بجائے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتاہے۔ محمد اورنگزیب (میزبان پہاڑی رنگ میڈیا گوپ) اور سماجی، سیاسی کشمیری کارکن - نیویارک سے اور کامران علی ،نیویارک سے سماجی کارکن نے بھی بھارتی مظالم کے حوالے سے تھرڈ ورلڈ فیئر اینڈ فیسٹ کلیئر واٹر 2023 میں فلوریڈا ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی سابق رکن ڈیزی مورالس کو آگاہ کیا۔ جبکہ صغیر احمد (نیو جرسی سے مشہور بزنس مین) نے بھی مسلہ کشمیر کی بدترین صورتحال کے حوالے سے سابق رکن ڈیزی مورالس کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی باشعور کمیونیٹی مسلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں اور مسلہ کشمیر سے متعلق بھارت کی ہٹ دھرمی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔