مسلم لیگ ن کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین ہواس باختہ ہوچکے ہیں، احسن اقبال

پیر 4 دسمبر 2023 23:21

مسلم لیگ ن کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین  ہواس باختہ ہوچکے ہیں، احسن ..
بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن ہمیشہ ملک کی ترقی خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنا کردا ر ادا کرتی رہی ہے ۔ اس وقت مسلم لیگ ن کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔ عوام باشعور ہوچکے ہیں انشاء اللہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ برسراقتدار آکر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ٹائون کمیٹی بدوملہی میں یوتھ کوآرڈینٹرpp57نارووال کے صدر نوید احمد گجر ، چودھری وسیم رضا ملہی ، رضوان احمد واہلہ ، لالا مجید احمد گجر، ظہیر احمد ملہی، حسنین رضا ملہی اور انکی ٹیم کی طرف سے کروائے گئے یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 9مئی 2023کو جس جماعت نے سازش کے تحت ملک کو توڑنے کی کوشش کی وہ انتخابات میں ووٹ لینے کا حق دار نہیں ہوسکتی۔

اس لیے آپ کو چاہیے کہ اس بات کا خیال رکھے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دے ۔ مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ اپنے حلقہ انتخاب میں عوام کی بہتری کے لیے بدوملہی ، نارووال اور دیگر مقامات پر جو ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔

الیکشن میں کامیاب ہوکر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا اور ملک بحرانوں سے نکل کر دوبارہ بہتری کی جانب آجائے گا۔ سابق ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ نے یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دورہ حکومت میں عوام کی فلاح و بہود کو مد نظر رکھ کر جو ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے وہ ایک تاریخی مثال ہیں ۔ عوام کو چاہیے کہ کسی کے دھوکہ میں مت آئے اور اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دے کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائے۔