چیئرمین تحریک انصاف اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جیل میں ہوگی یا نہیں فیصلہ کل سنایا جائے گا

منگل 5 دسمبر 2023 22:16

چیئرمین تحریک انصاف اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جیل میں ہوگی یا نہیں فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ کا ٹرائل بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ہو گا یا نہیں،الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ آج 12 بجے سنائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی، وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لیکر بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا