Live Updates

عمران خان ما ئنس ہوگئے ،ہم کسی کے دروازے پر نہیں جارہے الیکشن کے بعد اتحاد ہوتے ہیں ،حکومتی سازی میں کوئی بری بات نہیں ہے،عبدالستار بچانی

منگل 5 دسمبر 2023 20:05

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) یہ جو مائنس فارمولا چلا رہا تھا اس میں عمران خان ما ئنس ہوگئے یہ مائنس فارمولا پیپلز پارٹی کے خلاف بھی چلا تھا ن لیگ کے خلاف بھی چلا تھا پر ہم نے اس مائنس فارمولے کو منہ توڑ جواب دیا تو میڈیا ہے اوپن ہے سب کو نظر آراہا ہے ہم جیلوں میں ہوتے تھے دو دو مہینے تک ہمارا کچھ پتہ نہیں ہوتا تھا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سابق صوبائی وزیر روینیو عبدالستار بچانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہم شکر گزار ہیں تحریک انصاف کے سابق ڈویژن رہنما ڈاکٹر علی نواز چوہان سمیت بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے راحیلہ گل مگسی کو سیکینڈ پرپوزل بھی نہیں ملے گا میں کوئی پارٹی سے پھرنے والا نہیں ہوں کہ کبھی ن لیگ میں تو کبھی جی ڈی اے اور کبھی آزاد مگسی اتحاد میں ہمارا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے راحیلہ گل مگسی کا ضمیر اجازت دیتا ہے کہ روز روز پارٹی تبدیل کرتے ہیں سانپ اتنی کھال بھی تبدیل نہیں کرتا جتنی یہ ئ*پارٹی تبدیل کرتے ہیں کوئی زمانہ تھا ایم کیو ایم کے پاس لوگ آتے تھے آج یہ زمانہ ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ان کے لوگ در بدر ہیں ہم کسی کے پاس نہیں جاتے ن لیگ کے پاس لوگ چل کر جاتے تھے آج ان کے لوگ بھی در بدر ہورہے ہیں ہم کسی کے دروازے پر نہیں جارہے الیکشن کے بعد اتحاد ہوتے ہیں گورنمنٹ بنانے کیلئے اس میں کوئی بری بات نہیں ہے ہم تو ابھی کسی کے دروازے پر نہیں گئے کہ ہم سے اتحاد کرو اس کی اصل وجہ ہے ان پارٹیوں میں ویکنیس ہے صوبے میں ایم کیو ایم کی حالت بہت خراب ہے اگر ٹنڈوالہ یار ضلع میں ایک چکر لگاؤ تو ایم کیو ایم ایک کونسلر بھی نہیں جیت سکتی ایم کیو ایم صرف اور صرف اقتدار میں رہنا چاہتی ہے اسی وجہ سے ن لیگ کے ساتھ مل ہو رہی ہے پہلے جب ذالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیاگیا تھا جب پیپلز پارٹی میں بھی استحکام پاکستان جیسی پارٹیاں بنی تھی کوثر نیازی نے بھی بنائی تھی غلام مصطفیٰ جتوئی اور دیگر نے بھی بنائی تھی ان پارٹیوں کا حشر آپ نے دیکھا استحکام پاکستان پارٹی بنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوگا اس موقع پر تحریک انصاف کے ڈویڑن کے رہنما ڈاکٹر علی نواز چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین تبدیل ہوگئے تو ہمارا کوئی کام نہیں تھا تحریک انصاف میں رہنے کا کیوں تحریک انصاف تو وڑ گئی ہم بچانی صاحب کے مشکور ہیں جہنوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہمیں دعوت دی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی ہم نے دعوت قبول کی ہے اس موقع چوہان،خاصخیلی اور چانڈیو برداری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ن لیگ تحریک انصاف کو الوداع کہ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات