انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کاچار روزہ دورہ صوبہ بلوچستان

بدھ 6 دسمبر 2023 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کاچار روزہ دورہ صوبہ بلوچستان،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام مختلف تقریبا ت سے خطاب ،انجمن اساتذہ کے مرکزی ضلعی سٹی کے عہدیداران اور سنی اکابرین وعلمائے کرام مشائخ عظام سے ملاقاتیں۔

مستونگ میں شہداء میلاد النبیﷺ و مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ بلوچستان کے امیر عباس قادری کے مزارت پر حاضری اور ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ رئیس غلام غوث بلوچ ،سہیل اشرف ،تاج محمد خواجک (ریٹائرڈ)کرنل خالد گورسی بھی تھے۔تفصیلات کے مطابق اتحاد اہلسنت کیلئے شیخ معراج خالد متحرک،کوئٹہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انجمن اساتذہ(رجسٹرڈ)پاکستان کے مرکزی نائب صدر شیخ معراج خالد نے تنظیم کے فعال کردار کی ادائیگی اور صوبہ بلوچستان میں فروغ عشق مصطفیﷺ کیلئے چار روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر ان کاشاندار استقبال کیاگیا۔ بزم حبیب کے زیراہتمام ریلوے کالونی کوئٹہ میں شہدائے میلاد النبیﷺ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شیخ معراج خالد اتحاد اہلسنت صوبہ بلوچستان کے سربراہ مفتی سید شجاعت الحق ہاشمی ،مفتی محمد صدیق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء میلاد النبیﷺ مستونگ صوبہ بلوچستان میں بدعقیدتی کے خاتمے اور دین اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے مدومعاون ثابت ہوگا ۔

اورصوبہ بلوچستان کے قریہ قریہ گائوں میں درود وسلام کی صدائیں بلند ہونگی۔اتحاد اہلسنت بلوچستان کا قیام شہداء کے خون کی مرہون منت ہے اور اتحاد اہلسنت ملک بھر میں ایک اہم پیغام ثابت ہوگا۔ شہداء مستونگ کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان سنی سٹیٹ بن کر ابھرے گا۔ بعدازاں شیخ معراج خالد نے انجمن اساتذہ کے مرکزی نائب صدر رائیس غلام غوث بلوچ کے گھر میں انجمن اساتذہ کے ضلعی سٹی وتحصیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اساتذہ اپنے قیام کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے برسرپیکار ہے۔

معراج شریف میلاد النبی شریف امام خلفائے راشدین عظمت اہلبیت محافل ذکر اہلبیت اور تحفظ مقام وفضلیت اہلبیت فروغ نعرہ تحقیق حق چار یار اعراس بزرگان دین ایسی تقریبات کااہتمام کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ موثر اور بامقصد بنانا حقوق اہلسنت و اتحاد اہلسنت کے تحفظ اور سنی کاز کی تقویت کیلئے جرات مندانہ کردار ادا کرنے کیلئے میں کوئٹہ آیا ہوں۔

ان شاء اللہ کوئٹہ سے اتحاد اہلسنت کی جو لہر اٹھی ہے وہ پاکستان بھر میں پھیلتی جائے گی۔ ہر قسم کے نسل علاقائی ،لسانی تعصبات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں اور غیر اسلامی رسوم کے خلاف صف آراء ہونا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔تقدیس الوہیت عظمت رسول فضیلت اہلبیت سے متعلق اعتقادی وعملی اقدام کرنا بلوچستان بھر کے اطراف و کناف میں بسنے والے اہلسنت سے رابط قائم کرنا اور سنی برداری کو فروغ دینا اولیاء کے فیضان پاکستان کی نظریاتی اساس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے اس کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہم سب پرلازم ہے۔