ساہیوال، موسیٰ مانیکا کی حفاظتی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 13 دسمبرتک توسیع

بدھ 6 دسمبر 2023 22:09

ساہیوال، موسیٰ مانیکا کی حفاظتی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 13 دسمبرتک ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) خصوصی جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال آصف بشیر نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشر یٰ کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 13دسمبر تک تو سیع کر دی ہے انٹی کرپشن اوکاڑہ سرکل نی11اگست 2023کو سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ کے پہلے شوہر خاور مانیکا ،انکے دو بیٹوں مینجر اوقاف،ایکسائز انسپکٹر کے خلاف قبرستان حویلی لکھا کی دس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی اورتعمیر مارکیٹ ایک کروڑ 32لاکھ روپے کنورژن فیس غبن کرنے کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے خاور مانیکا کو بیرون ملک فرار ہو نے سے قبل ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا تھا انکا بیٹا ابراہیم مانیکا سپین بیرون ملک فرار ہو چکا ہی