ؒزمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا بیلچہ ریلی اور آرسی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا

بدھ 6 دسمبر 2023 23:35

]نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف زمینداروں کا بیلچہ ریلی اور آرسی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا ۔ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ بلاک ٹریفک 9 گھنٹے تک معطل تفصیلات کے مطابق زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصمد مینگل کے قیادت میں سیکنڑوں زمینداروں نے بیلچہ ریلی نکالی ۔

ریلی میں سابق ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی ، حاجی منظور احمد مینگل ، حاجی عبدالکریم ماندائی ، حاجی سلطان محمد جمالدینی ، ملک محمد عثمان جمالدینی ، مبارک زہری ۔ مقبول بلوچ ، ندیم بڑیچ ، چیف ہدایت اللہ بادینی ، ملک محمد عثمان جمالدینی ، چیرمین ملک فتح محمد بادینی ، میر عارف بادینی ، چیرمین حاجی گل رودینی ، اور دیگر زمینداران شامل تھے ، بیلچہ ریلی میں سینکڑوں زمینداروں نے اپنے بیچلہ اور بستر اٹھارکھے تھے ، اور شدید نعرہ بازی کررہے تھے ، بیلچہ ریلی شہر کے مختلف شاہراں سے ہوتا ہوا آرسی ڈی شاہراہ پہنچ کر قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دئیے ، کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ کو صبح دس بجے کے بعد بند کردیا گیا ، پہیہ جام ہڑتال سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں اور ٹرانسپورٹر پھنس گئے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنے کے موقع پر قبائلی رہنما حاجی میر حیات خان جمالدینی ، نیشنل پارٹی کے فاروق بلوچ ۔ میونسپل کمیٹی کے چیرمین حاجی یاسر حیات جمالدینی ، فکرے نو تحریک نوجوانان کے امیر محمد حسنی سردار زادہ منظور مینگل اور دیگر موجود تھے ۔نوشکی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر نوشکی ایس پی نوشکی اور اے ڈی سی نوشکی کے ساتھ کامیاب مذکرات کے بعد پہیہ جام ہڑتال کو 9 گھنٹے بعد ختم کردی گئی ہے ۔ علاہ ازیں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے پھر غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کرنے کا دوبارہ اعلان کرینگے ۔۔