ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا ، میدانی علاقوں میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) ملک کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،سکردو منفی 08، گلگت، استور منفی 05،گوپس ، پلوامہ منفی 04، کالام ، سرینگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔