امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات

جمعرات 7 دسمبر 2023 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے افغانستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔