نوازشر یف ہی ملک کو بحرانو ں سے نکالیں گے، چوہدری علی اشرف واہلہ

ما ضی میں(ن)لیگی قیادت کیخلا ف سازشیں نہ ہو تیں تو آ ج ملک خو شحال اور تر قی یا فتہ ہو تا، گفتگو

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چوہدری علی اشرف واہلہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف ہی ملک کو بحرانو ں سے نکالیں گے،ماضی میں(ن)لیگی قیادت کیخلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک خوشحال اور ترقی یافتہ ہوتا،ملک میں جاری مہنگائی کے ذمہ دار چہروں کو عوام ووٹ کی طاقت سے سیاست سے مائنس کردینگے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ماضی میں نوازشر یف پر غلط مقدمات بنا کر انہیں اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی منزلیں طے کررہا ہوتا مگر بد قسمتی سے میاں نواز شریف کی حکومت کو برطرف کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اب عوام کسی دھوکے میں آنے کی بجائے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر ثابت کر دیں کہ ملک میں ہمیں صرف نوازشریف ہی وزیراعظم چاہیے۔