قوم کا روشن مستقبل کرپشن سے پاک پاکستان میں ہے،چوہدری محمد سلیم

ْعلامہ اقبال سکول میں موٹر وے روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ کا آگاہی سیمینار ہوا ،واک بھی کی گئی

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:00

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی ادارہ نیب کی درخواست پر کرپشن کے خلاف مہم میں موٹروے پولیس آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہے،اس ضمن میں روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے گزشتہ روز مقامی گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، انچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ محمد عثمان شبیر نے آگاہی لیکچر دیا،اس موقعہ پرانچارج روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ محمد عثمان شبیر،پرنسپل حاجی ملک محمد افضل، ملک محسن اعوان اور محمد انور انصاری نے بھی خطاب کیا،سیشن کے بعد واک منعقد کی گئی،واک کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کرپشن کے خلاف مہم اور روڈ سیفٹی بارے ہدایات درج تھیں،شرکا نے کرپشن کیخلاف مہم کے انعقاد پر آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، مہم کا مقصد عوام الناس میں اقوامِ متحدہ میں کرپشن کے خلاف9دسمبر 2003 کی قرارداد کی روشنی میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی موٹروے پولیس چوہدری محمد سلیم نے کہاکہ قوم کا روشن مستقبل کرپشن سے پاک پاکستان میں ہے،موٹروے پولیس دستیاب وسائل میں عوام الناس کی خدمت میں مصروف ہے۔