مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان کے تمام 6اضلاع سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران کے انٹرویوز مکمل

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ نے ڈیرہ غازی خان کے تمام 6اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند افراد سے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایم ایل این کے پارلیمانی بورڈ کا 5واں اجلاس جمعہ کے روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ایم ایل این کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف نے کی ۔واضح رہے کہ ڈی جی خان کے 6اضلاع میں قومی اسمبلی کی 15اور پنجاب اسمبلی کی 30نشستیں ہیں جن پر آئندہ سال فروری میں عام انتحابات ہوں گے