Live Updates

شرمیلا فاروقی نے آصف علی زرداری کو سیاست کا ہمایوں سعید قرار دے دیا

جمعہ 8 دسمبر 2023 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) سابقہ اداکارہ و پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ٹی وی شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے میری والدہ کا مذاق اڑایا جس کے بعد میں نے انہیں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کیلئے میسج کیا لیکن انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے مجھے بلاک کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کے ہمایوں سعید آصف زرداری ہیں، سیاست کی مہوش حیات، مریم نواز ہیں اور سیاست کی ماہرہ خان، حنا ربانی کھر اور شیری رحمن ہیں جبکہ سیاست کی متھیرا کوئی نہیں ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کی جانب سے والدہ کا مذاق اڑانے اور نامناسب زبان استعمال کرنے پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ میں نادیہ کو زیادہ نہیں جانتی، میرے پاس ان کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی تو میں نے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا کہ مجھے آپ کی ویڈیو بالکل پسند آئی جس میں آپ میری والدہ کے میک اپ پر تبصرہ کررہی ہیں، اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں جس پر نادیہ خان نے رپلائی کیا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کہا اور ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کروں گی میرے پاس یہ میسج اب تک محفوظ ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات