نواز شریف ،شہباز شریف سے چترال سے پارٹی رہنما شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات

پارٹی امور ،انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ،شہزادہ افتخار الدین کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر نواز شریف کو مبارکباد

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:50

نواز شریف ،شہباز شریف سے چترال سے پارٹی رہنما شہزادہ افتخار الدین کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے ملاقات کی ۔ نواز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا۔جبکہ شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک دی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا اور شہزادہ افتخار الدین نے اپنے حلقے میں جاری انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ(ن) الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار ، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف نے نیک تمنائوں کے اظہار پر شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا۔