Live Updates

ٌ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سوا کچھ نہیں، پرویز خٹک

نو مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،عمران خان اپنے گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے،شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2023 20:00

< نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سوا کچھ نہیں۔عام انتخابات میںعوام کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گیٍ۔نو مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

چوروں کو مزید عوام پر مسلط کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جبہ خٹک میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے الیکشن افس اور ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے قومی اسمبلی این اے 34اور پی کے 89کے امیدوار ڈاکٹرعمران خٹک نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہں نے کہا عمران خان اپنے کئے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں جو بھی ترقیاتی کام کئے وہ میں نے اپنے ویژن پر کئے عمران خان نے چار سالوں میں خیبرپختونخوا کو صرف جلسوں دھرنوں کے لیے استعمال کیا ۔ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا۔نوازشریف ،زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں،عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں۔نوشہرہ کی عوام کے مسائل حل کئے عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم آج سے پشاور پبی اور پبی پشاور BRTسروس چالو کرنے کا بھی اعلان کررہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات