
پارلیمنٹ کی قانون سازی چلے گی یاسپریم کورٹ کا فیصلہ، اونٹ کسی کروٹ تو بیٹھنا ہے، چیف جسٹس
پیر 11 دسمبر 2023 16:41

(جاری ہے)
عدالت نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پرنوٹس لیا جو میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے کیس میں لیا گیا۔سماعت کے دوران تاحیات نااہلی سے متعلق پاناما کیس اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم زیر بحث آئیں جس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ موجودہ کیس 2018 کے انتخابات سے متعلق ہے، اب نئے انتخابات سر پر ہیں تو یہ لائیو ایشو کیسے ہی چیف جسٹس نے سوال کیا کہ میر بادشاہ قیصرانی کو نااہل کیوں کیا گیا اس پر وکیل درخواستگزار نے کہا کہ میربادشاہ قیصرانی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر 2007 میں نااہل کیا گیا تاہم ہائیکورٹ نے 2018 کے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی، میربادشاہ قیصرانی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر کسی کی سزا ختم ہو جائے توتاحیات نااہلی کیسے برقرار رہ سکتی ہی اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جھوٹے بیان حلفی پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے کو نااہل ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح پرپاناماکیس میں فیصلہ دے دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی تاحیات نااہلی پر دو آرا ہیں، نیب کیسز میں اگر تاحیات نا اہلی کی سخت سزا ہے تو قتل کی صورت میں کتنی نااہلی ہوگی اس پر وکیل درخواستگزار نے کہا کہ قتل کے جرم میں بھی سیاستدان کو نااہلی 5 سال ہی کی ہوگی۔ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ تاحیات نااہلی اور آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق کوئی نیا قانون بھی آچکا ہی وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ حال ہی میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال کردی گئی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں سیکشن 232 شامل کرکے سپریم کورٹ کا آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ غیر مؤثر ہوچکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کسی نے چیلنج نہیں کیں، جب الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج نہیں ہوئیں تو دوسرا فریق اس پر انحصار کریگا، الیکشن ایکٹ میں آرٹیکل 232 شامل کرنے سے تو تاحیات نااہلی کا تصور ختم ہوگیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انتخابات سر پر ہیں، ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹریبونل اور عدالتیں اس مخمصے میں رہیں گی کہ الیکشن ایکٹ پر انحصارکریں یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت پر آئین خاموش ہے، آرٹیکل 63 ون جی میں پاکستان کی تباہی کرنے والے کی نااہلی 5 سال ہے، آرٹیکل 63 ون ایچ میں اخلاقی جرائم پرنااہلی 3سال ہے، اصل نااہلی تو آرٹیکل 63 میں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کرنے والے کو دوبارہ سیاست میں آناہی نہیں چاہیے مگرپاکستان کی تباہی کرنے والے کی نااہلی بھی 5 سال ہے، آئین کی زبان کو دیکھنا ہوتا ہے، ہر چیز آئین میں واضح درج نہیں، جو آئین میں واضح نہیں آسکی سپریم کورٹ تشریح کرسکتی ہے وضاحت نہیں، سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے نااہلی کی مدت کا معاملہ نہیں تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے اور پارلیمنٹ کی قانون سازی، دونوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پارلیمنٹ کی قانون سازی چلے گی یاسپریم کورٹ کا فیصلہ، اونٹ کسی کروٹ تو بیٹھنا ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کافیصلہ ہے دوسری جانب قانون، آراوکس پر انحصار کرے گا انتخابات آگئے ہیں مگر کسی کو پتانہیں وہ الیکشن لڑیگا یا نہیں، تاحیات نا اہلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں سے کسی ایک کوبرقراررکھناہوگا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ سنگین غداری جیسے جرم پر نااہلی 5سال ہے تو نماز نہ پڑھنے یاجھوٹ بولنے والے کی تاحیات نااہلی کیوں بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.