ًکسی کو شک و شبہ نہیں کہ الیکشن کی تاریخ آچکی ہے وقت پر ہونگے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی

ج*الیکشن کمیشن کے کچھ فنڈز دیئے ہیں جو باقی رہتے ہیں وہ بھی دے دیں گے yنواز شریف کو آزادی کا پروانہ عدالتوں کی جانب سے دیا گیا تھا پ*ہرسیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نگران گورنمنٹ ضرور دے گی،گفتگو

پیر 11 دسمبر 2023 21:35

~اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کسی کو شک و شبہ نہیں کہ الیکشن کی تاریخ آچکی ہے وقت پر ہونگے۔الیکشن کی تاریخ پر سب کا اتفاق رائے ہے، اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔الیکشن کمیشن کے کچھ فنڈز دیئے ہیں جو باقی رہتے ہیں وہ بھی دے دیں گے۔نواز شریف کو آزادی کا پروانہ عدالتوں کی جانب سے دیا گیا تھا۔

ہرسیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نگران گورنمنٹ ضرور دے گی۔نجی ٹی وی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر نے نہیں الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے ہیں۔سیکیورٹی کاکوئی ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس میں ضروریات پوری نہ ہوں۔ایسے کوئی حالات نہیں ہیں کہ الیکشن میں تاخیر کی جائے۔

(جاری ہے)

کسی ادارے نے نہیں کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے چاہئیں۔

سیکیورٹی کے معاملات پہلے بھی ہو رہے ہیں۔ایسے حالات نہیں کہ ملک بھر میں انتخابات آگے پیچھے کئے جائیں۔مرتضی سولنگی نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بلاول ہی بتا سکتے ہیں ان کو کس نے کیا کہا ہے۔ہم تو کہتے ہیں ملک بھر میں الیکشن ہونگے جو جیتے گا حکومت بنائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر مختلف سیاسی جماعتوں سے ملتے رہے ہیں۔

نواز شریف ملک کے 3مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر کو معلوم تھا کہ نواز شریف کا کیس کمزور ہے۔نواز شریف جیسے کیسز بنائے انہیں یقین تھا واپس آنے پر ریلیف ملے گا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں تو تنقید بھی کریں گے۔سیاست کا ماحول ہے کبھی گلے ملتے ہیں تو کبھی تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں تو فورم موجود ہے وہاں شکایت درج کروائیں،کسی کیخلاف ایم پی او کا استعمال غلط نہیں ہو رہا۔نگران حکومت آئینی و قانونی طور پر قیام میں آئی ہے۔پاکستان ہائی کمشنر کی نواز شریف سے برطانیہ میں ملاقات ہوتی رہی ہی