Live Updates

عمران خان نے پیپلز پارٹی کو حکومت کی آدھی مدت دینے کی پیشکش بھی کی تھی

پی ٹی آئی کی اگلے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے جیتنے کی باتیں وہ فارن بلاگرز کر رہے ہیں، جنہیں پیسے دیئے جاتے ہیں، سابق صدر آصف زرداری کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 11 دسمبر 2023 23:02

عمران خان نے پیپلز پارٹی کو حکومت کی آدھی مدت دینے کی پیشکش بھی کی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 دسمبر 2023ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کو حکومت کی آدھی مدت دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی اگلے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے جیتنے کی باتیں وہ فارن بلاگرز کر رہے ہیں، جنہیں پیسے دیئے جاتے ہیں۔

سابق صدر نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لاڈلا جیل میں ہے، اسے 30 سال پہلے لانچ کیا گیا۔ کم ظرف کو ملک دے کر ملک کا بیڑہ غرق کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تو بلاول بھٹو بھی وزیراعظم ہوسکتے ہیں اور وہ خود بھی پرائم منسٹر بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن 8 فروری 2024ء کو نہ بھی ہوں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشین کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل ہے، 8 فروری سے 8 سے 10 دن آگے بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں، آج ہوں یا کل الیکشن ضرور ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے واضح انداز میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ اُن کی پارٹی میں نہیں ہیں جبکہ اعتزاز احسن لاڈلے کے پڑوسی رہے ہیں، ان کی سیاسی سوچ پی پی سے الگ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہبازشریف کو نمبرز پورے کرکے میں نے وزیراعظم بنوایا، کم ازکم پیپلزپارٹی وزیراعظم تو بنا سکتی ہے، امید ہے پارلیمان کی بڑی پارٹی بنیں گے، وزیراعظم کا امیدوار میں بھی ہوسکتا ہوں اور بلاول بھٹو بھی ہوسکتے ہیں، خورشید شاہ بھی امیدوار ہیں۔ الیکشن آج ہوں یا کل پرسوں الیکشن ہرصورت ہونے ہیں، الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، 8 فروری کی بجائے الیکشن 8 یا 10دن آگے جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات