ممتاز ماہر تعلیم ملک امجد علی خان سابق سینئر نائب صدر آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ عمر پیرانہ سالی مکمل کر کے ملازمت سے ریٹائر

بدھ 13 دسمبر 2023 15:32

عباسپور / مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2023ء) ممتاز ماہر تعلیم ملک امجد علی خان سابق سینئر نائب صدر آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ عمر پیرانہ سالی مکمل کر کے ملازمت سے ریٹائر، 40 سال 4 ماہ مدت ملازمت مکمل کر کے 30 نومبر 2023ء کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تروٹی (عباسپور) ضلع پونچھ راولاکوٹ سے ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔

ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ، عوام علاقہ اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد اشفاق انجم نے انجام دیئے ، تقریب میں سردار سفیر عالم خان سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 1 عباسپور ، راجہ محمد سفیر خان ریٹائرڈ سینئر ٹیچر ، راجہ محمد نصیر خان ریٹائرڈ پرنسپل و سابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر ، ممتاز ماہرین تعلیم سردار امتیاز احمد عباسی ریٹائرڈ پرنسپل ، سردار ممتاز حسین خان پرنسپل پائلٹ ماڈل ہائی سکول عباسپور ، سردار محمد عزیز خان صابر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ، سردار محمد شیراز خان چغتائی سابق صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن سب ڈویژن عباسپور ، سردار محمد معروف خان سابق صدر ٹیچرز آرگنائزیشن سب ڈویژن عباسپور ، سردار شیر افگن خان ، سردار مظہر اقبال چغتائی سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چھاترا ، سردار گوہر ایوب خان ایڈووکیٹ سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل چفاڑ ، ملک محمد اسد خان چیئرمین یونین کونسل چھاترا ، چوہدری محمد امین وائس چیئرمین یونین کونسل چفاڑ ، صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد فاروق خان وائس چیئرمین یونین کونسل چھاترا ، عالمی شہرت نعت خوان راجہ محمد خلیل ہارونی ، سید مرتضیٰ علی شاہ بخاری ، سائیں وقار علی شاہ قادری ریٹائرڈ سپروائزر محکمہ اوقاف ، انوار علی قادری ٹیچر ، زہاب علی قادری ، جمشید نسیم گوہر سینئر رہنما پی ٹی آئی ، خان محمد صدام خان ، خان محمد اسلم خان ، خان بریال بدر ، خان دُراب خان ، محمد عاکف سفیر ، محمد یٰسین ماگرے ریٹائرڈ سینئر ٹیچر ، حاجی جان محمد آزاد ، شیخ باغ حسین ، محمد فاروق ، جمشید احمد ، محمد ذوالفقار خان ، راجہ ارشاد احمد عاصم سینئر رہنما پی ٹی آئی ، راجہ محمد وقاص خان ، سید معید احمد شیرازی ریٹائرڈ ٹیچر ، سردار محمد بشارت خان جذبی ریٹائرڈ سینئر کلرک دفتر DEOپونچھ راولاکوٹ ، ملک محمد یوسف خان ریٹائرڈ فاریسٹر محکمہ جنگلات ، الحاج ملک افتخار علی خان ریٹائرڈ فاریسٹر محکمہ جنگلات ، انیس الرحمن خان ، سردار یاسر شفیق چغتائی ، سردار اعجاز النصیر خان چغتائی چیئرمین / صدر سکول منیجمنٹ کمیٹی ہائی سکول تروٹی ، چوہدری محمد فاروق انچارج ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چفاڑ ، خواجہ ذوالفقار علی انچارج ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شمس شہید نمجر ، سائیں منصور علی صدقی ، جازب آفتاب ، شیخ اختر شریف ٹیچر ، راجہ عبداللطیف ٹیچر ، اظہار الحق ، وقار احمد صدیقی ٹیچر ، چوہدری عبدالقیوم ریٹائرڈ ٹیچر ، عمران ماگرے ، محمد ارشد ماگرے ریٹائرڈ ٹیچر ، حاجی راجہ شاہد اسلم کیانی ، راجہ محمد اکبر کیانی ، مظہر اشرف قریشی ٹیچر ، راجہ محمد زاہد کیانی ، سردار محمد ظفر خان ، منشی سردار محمد ظفیر خان ، سردار محمد شبیر خان ، شیخ محمد زبیر خان ، چوہدری محمد محبوب ، محمد صدیق ، سردار محمد جہانگیر خان ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ، راجہ ظاہر اسلم کیانی ، ملک مظہر اقبال ، چوہدری محمد اعظم ، چوہدری محمد دین ، ملک محمد شوکت خان ، محمد رفیق ، محمد نجیب ، محمد حلیم ، سید شوکت علی شاہ کاظمی سینئر ٹیچر ، محمد صابر خان ، حوالدار ریٹائرڈ محمد رشید خان ، سید حسنین الرضا کاظمی ٹیچر ، محمد احسان مجید ، محمد احسان ، محمد واصف سفیر ، ملک محمد اظہر خان ، ملک محمد واجد خان ، ملک محمد ماجد خان ، سردار محمد اشفاق خان ریٹائرڈ ٹیچر ، محترمہ نوشین راٹھور صدر معلمہ گرلز ہائی سکول تروٹی ، محترمہ فریدہ ملک معلمہ گرلز ہائی سکول تروٹی ، سردار محمد ارباب فیضی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تروٹی ، جملہ سٹاف ہائی سکول تروٹی ، عوام علاقہ تروٹی ، لاسری منگ ، سوپناگ ، چھاترا ، بٹول ، پولس نے اس خوبصورت الوداعی پروگرام میں شرکت کی اور مدرس ملک امجد علی خان کو محکمہ تعلیم شعبہ سکولز میں شاندار اور مثالی سروس مکمل کر کے ریٹائرمنٹ پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

آخر میں ملک امجد علی خان نے جملہ مہمانوں کا از حد دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوران ملازمت کسی بھی بچے ، اُستاد ، والدین ، صدر معلمین اور آفیسران محکمہ تعلیم کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو تو معاف کرتے ہوئے میری ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے دعا کی جائے ، بعد ازاں پروگرام کے اختتام پر ہائی سکول تروٹی کے سٹاف اور عوام علاقہ تروٹی ، لاسری منگ وغیرہ نے ایک بڑے اجتماع کی صورت میں ملک امجد علی خان کو ان کے گھر سری منگ تک پہنچایا جہاں پر انہوں نے دوبارہ تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔