لودھراں ، سیلاب سےمتاثرہ 100 خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم

ہم ہر مشکل وقت میں لودھراں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، علی خان ترین

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعہ 15 دسمبر 2023 14:54

لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2023ء) سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور بین الاقوامی تنظیم ڈبلیو ایچ ایچ کے مشترکہ  تعاون سے  لودھراں کے مختلف  علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لودہراں عبدالرؤف مہر  ، سی ای او  ایل پی پی ڈاکٹر عبدالصبورنے شرکت کی۔  2023 کے سیلاب سےمتاثرہ  100 خاندانوں  میں امدادی  رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤوف مہر نے کہا کہ ایل پی پی  اور ضلعی انتظامیہ نے ملکر  سیلاب  زدگان کے محفوظ انخلا ء، اور انکو ریلیف کی فراہمی کے لئے مربوط کاوشیں کی ہیں ۔ ایل پی پی نے قدرتی آفات  اوراس سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹےکیلئے بہت سے زبردست اقدام کیے ہیں۔

(جاری ہے)

  لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

   ڈاکٹر محمد عبدالصور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے  24 سال پہلے  ایل پی پی نے جو خدمت کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری و ساری ہے اور ہر طرح کی مشکلات اور  قدرتی آفات میں ایل پی پی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کے حصہ  لیا ہے۔ انہوں  نے ڈبلیو ایچ ایچ اور ضلعی انتظامیہ لودھراں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر ایل پی پی علی خان ترین نے الکہا کہ  ہم  ہر مشکل وقت میں لودھراں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل وقت میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ محروم اور مستحق طبقات کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ادارہ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا