جلالپور شریف پولیس کی اہم کاروائی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 15 دسمبر 2023 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2023ء) تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےاقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد ،ملزم اللہ دتہ نے رواں سال فائرنگ کرکے شہری کو زخمی  کر دیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ  کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :