انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کی نئی منتخب باڈی کا اعلان کردیا گیا

بدھ 20 دسمبر 2023 17:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2023ء) انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کی نئی منتخب باڈی کا اعلان کردیا گیا،چیف الیکشن کمشنر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید زاہد حسین نعیمی بانی ونگران ،ڈاکٹر عبدالقدوس خان سرپرست اعلیٰ،سید مدثر علی شاہ چیف الیکشن کمشنر ،پروفیسر محمد یونس چیئرمین مجلس شوریٰ،آفتاب حسین بزمی مرکزی صدر ،شیخ معراج خالد مرکزی سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر محمد امجد بخاری سینئر مرکزی نائب صدر،سید عبدالمتین نقوی ،شیخ ریاض احمد نورانی ،راجہ مجیب الرحمن ،پروفیسر دوست محمد ،سید محسن علی گردیزی،محمد اقبال چشتی،محمد زاہد شبیر،پروفیسر ندیم عجائب،پروفیسر حافظ محمد عبدالرحمن،پروفیسر محمد طارق نعیمی مرکزی نائب صدور جبکہ محمد عتیق اشفاق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ،راجہ محمد ریاض یوسف مرکزی پریس سیکرٹری،پروفیسر منیر احمد مرکزی سیکرٹری مالیات،ڈپٹی چیئرمین مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبدالرئوف،ضیاء احمد زاہدی سیکرٹری مجلس شوریٰ ہوں گے۔