اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے

جمعہ 22 دسمبر 2023 22:41

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی کرائے ،اسپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے، پرویز اشرف حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں۔