۹نوشکی، اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ شرکا پر پولیس تشدد اور لاٹھی چارج و گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 22 دسمبر 2023 21:25

!کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی لانگ مارچ کے شرکا پر پولیس کی تشدد اور لاٹھی چارج و گرفتاری کے خلاف نوشکی میں نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکانے میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مشتاق بلوچ بی ایس او کے سی سی ممبر حق نواز شاہ اظہار بلوچ نے کہاکہ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین پر وفاقی دارالحکومت میں تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں حکومت بلوچوں کے لیے پرامن احتجاج کے دروازے بند کرکے نفرتوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں نیشنل پارٹی جمہوریت اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں اور ہم ہر قسم کی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پرامن لانگ مارچ کے شرکا پر لاٹھی چارج سفاکی اور ظلم کی انتہا ہے حکومت لانگ مارچ کے تمام شرکا کو رہا کریں انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان سراپا احتجاج ہیں جگہ جگہ قومی شاہراہیںبلاک شہر شہر میں شٹرڈاون اور احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں