جنرل الیکشن 2024 ضلع نوشہروفیروز میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 22 دسمبر 2023 22:05

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) جنرل الیکشن 2024 ضلع نوشہروفیروز کی 2 قومی حلقوں این اے 205، اور این اے 206، سمیت 4 صوبائی حلقوں پی ایس 32 کنڈیارو، پی ایس 33 محرابپور/بھریا، پی ایس 34 نوشہروفیروز، اور پی ایس 35 مورو میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ رٹرنگ افسران کے دفاتر میں امیدراران کی جانب سے فارم وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلا جاری ہے۔

ضلع نوشہروفیروز کے تمام رٹرننگ افسران کے دفاتر سے امیدواران کی جانب سے اب تک 300 سے زائد فارم وصول کئے جاچکے ہیں۔ جن میں سے ایک سو کے قریب امیدواران نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں۔ نامزدگی فارم وصول کرنے اور جمع کروانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، جی ڈی اے، جمیعت علما اسلام، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیوایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج شام تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ امیدواران سابقہ ایم این اے سید ابرار علی شاہ، سابقہ ایم این اے ذوالفقار علی بہن، سابقہ صوبائی وزیر ضا الحسن لنجارن سابقہ ایم پی اے ممتاز علی چانڈیو، سید مراد علی شاہ، سمیت دیگر امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں نامزدگی فارم جمع کروائے۔ دوسری جانب جتوئی ہاس کے ترجمان غلام رسول پیرزدہ نے بتایا کہ جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی خان جتوئی سمیت دیگر امیدواران اپنے نامزدگی فارم پرسوں جمع کروائیں گے۔