پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ نے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 18:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سیالکوٹ کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے صدر احسان اللہ منصور نے این اے 71، ثنا اللہ جٹ نے پی پی 47 نبی احمد ورک نے این اے 72 سہیل جٹ نے این اے 70 خالد چیمہ نے این اے 73 ظفر اقبال نے این اے 74 سے اور دیگر حلقوں سے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے صدر احسان اللہ منصور نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروارہی ہے۔ملک سے الزام تراشی اور پراپیگنڈا کی سیاست کو ختم کریں۔ ملک میں حقیقی خدمت کی سیاست کو لیکر آرہے ہیں۔ نظریہ پاکستان کے محافظ اور پاکستان کے بیٹے میدان میں آچکے ہیں۔8 فروری کرسی کی جیت دن ہوگا۔