بلاول بھٹو (آج) این اے 194 اور 197 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

ہفتہ 23 دسمبر 2023 18:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری (آج)اتوار کو این اے 194 اور 197 سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نامزدگی فارم جمع کرانے کے لئے (آج)اتوار کو لاڑکانہ پہنچیں گے، بلاول بھٹو قمبر کے حلقے این اے 197 اور لاڑکانہ شہر کے حلقے 194 سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی پی این اے 194 پر 2018ء میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔