کوئٹہ ،تحریک لبیک پاکستان مرکزی رکن شوری و صوبائی امیرعلامہ مفتی وزیراحمد رضوی سے چیف سردار کمال خان بنگلزئی کی ملاقات

جمعرات 28 دسمبر 2023 20:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2023ء) تحریک لبیک پاکستان مرکزی رکن شوری و صوبائی امیر علامہ مفتی وزیراحمد رضوی سے چیف سردار کمال خان بنگلزئی کی ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحا ل اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اس موقع پر سردار زادہ رامین جان بنگلزئی و دیگر معتبرین جبکہ علامہ محمد عظیم ‘کوئٹہ ڈویژن ناظم اعلیٰ محمدظریف رضوی‘ حافظ شاجہان بنگلزئی ‘صوبائی ترجمان فہیم احمد سلطانی بھی موجود تھے صوبائی امیر علامہ مفتی وزیراحمد رضوی نے اپنے منشور اورنظریئے کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کا مشن ملک میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ اور نگہبانی ہے مضبوط عزم کیساتھ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رح کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی امیر تحریک لبیک پاکستاحافظ سعد رضوی کے قدم سے قدم کندھے سے کندھا ملا کر اپنی پیش رفت بڑھائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارا عہد ہے اسلام دشمن عناصر کیخلاف ہمیشہ آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے وطن دشمن عوام دشمن دین دشمن قوتوں کیخلاف تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ علم جہاد بلند رکھے گی۔