‘ قیام امن کے لیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے،حقیقی عوامی مینڈیٹ سے محروم کمزور حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرسکے گی، سراج الحق
جمعہ 29 دسمبر 2023 20:35
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر پائیں میں اپنے انتخابی حلقہ این اے 6 میں کارنر میٹنگز میں اور ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کا انعقاد ہونا چاہیے۔انتخابات ایسے ہوں کہ کوئی اعتراض نہ کرسکے۔ الیکشن سے قبل الیکشن متنازع ہوگئے تو کوئی نتائج تسلیم نہیں کرے گا، مزید بے چینی پھیلے گی، جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخاب یقینی بنائے۔ عوام حق حکمرانی سے مزید محروم رہنے کا کوئی جوازقبول نہیں کریں گے۔ ماضی میں حکومتوں کو مسلط کیا جاتا رہا، بادشاہتیں قائم ہوئیں اور حکمران اشرافیہ نے عوام کی بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا،آج نتائج سب کے سامنے ہیں، ملک 80 ہزار ارب کا مقروض ہے، قومی ادارے شدید خسارے میں ہیں، عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، عدالتوں میں عام آدمی کے لیے انصاف نہیں، طاقتور قانون اور احتساب سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جو بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرسکے، جہاں امن ترقی اور خوشحالی ہو، تمام طبقات کے حقوق کو مکمل تحفظ ہو، جہاں قانون اور جمہور کی بالادستی ہو، ایک ایسا پاکستان جو کشمیریوں اور فلسطینیوں کا مقدمہ مضبوطی سے لڑے اور امت کا حقیقی ترجمان ہیں۔ انہوں نے اپیل کی عوام 8 فروری کو ترازو پر مہرلگا کر اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھیں۔ سراج الحق نے کہا صوبہ خیبر پختوانخواہ بدامنی سے متاثر ہے۔ مرکز نے صوبے سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا۔ ضم قبائل سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، انہیں ایک ہزار ارب دینے کا وعدہ کیا گیا مگر تاحال علاقوں میں دس ارب بھی خرچ نہیں ہوئے۔ صوبہ کا نوجوان مایوس ہے، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کے پی سمیت پورے ملک کے مسائل حل کرے گی ، ہم ایک ایسا پاکستان بنائیں گے جو مانگنے والا نہیں دینے والا ہوگا۔سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے، عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے، حقیقی احتساب ہوگا، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے وسائل کا رخ عام آدمی کی طرف موڑیں گیمزید قومی خبریں
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
-
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
-
خیبرپختونخوا کے برفانی وادیوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کا خدشہ
-
وفاقی ملازمین کے لیے 7 فیصد تنخواہ اضافہ، 15 فیصد ڈی آر اے، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم
-
وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ کسی صورت میں تاجر دوست بجٹ نہیں ہے، انجمن تاجران
-
پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی، یہ بڑا اعزاز ہے‘علامہ طاہر اشرفی
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتے، سعد رفیق کی پیپلزپارٹی پر تنقید
-
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم
-
گلگت بلتستان الیکشن ،فارم 45سے انکار پر ہمارے احتجاج اور میڈیا پر جانے سے فارم کا اجرا ہوا ورنہ فارم 46،47کا کھیل یہاں تیار تھا، قمر زمان کائرہ
-
وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا تفصیلی دورہ، فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا جائزہ لیا
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتی: سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.