میانوالی،پی ٹی آئی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر گرفتار

ہفتہ 30 دسمبر 2023 16:49

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈی ونگ کی ضلعی صدر عمارہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ضلع کچہری کے احاطے سے عمارہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ عمارہ نیازی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں مطلوب تھیں۔عمارہ نیازی اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او آفس پہنچی تھیں۔واضح رہے کہ عمارہ نیازی نے این اے 90 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔