نئی دلی،ایئر انڈیا کے چار ارکان عملہ بردہ فروشی کے شبہ میں گرفتار

ہفتہ 30 دسمبر 2023 17:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) ایئر انڈیا (اے آئی) کے چار ارکان عملہ اور برطانیہ جانے والے ایک مسافر کو انسانی بردہ فروشی میں ملوث ہونے کے شبہ میں دلی ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اے آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ بردہ فروشی کے الزام پر چار ارکان عملہ کو معطل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

اے آئی کے چار ارکان کی گرفتار ی کا واقعہ نئی دلی کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کی سرگرمیاں مشتبہ پائی گئیں۔ وہ ائر انڈیا کی پرواز سے برمنگھم جانے والا تھا۔ مسافر کی سفری دستاویزات مشتبہ تھیں جبکہ اے آئی کے ارکان عملہ نے اس سمیت دیگر دو مسافروں کو غیر قانونی دستاویزات پر طیارہ میں سوارکرانے کی کوشش کی ۔بعدازاں روہن ورما، جہانگیر، یش اور اکشے نارنگ اور مسافر دلجوت سنگھ کو دہلی پولیس کے حوالے کیا گیا جس نے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔