الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز انتخابی حلقوں کے آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے

پیر 1 جنوری 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2024ء) الیکشن اپیلٹ ٹربیونلز انتخابی حلقوں کے آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل زمان خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پرسماعت کریں گے،جسٹس اسجد جاویدگھرال پرنسپل نشست پر بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس اسجد جاویدگھرال این اے 82 سے این اے 88 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس اسجد جاوید گھرال این اے 93 سے این اے 110 تک کی اپیلیں بھی نمٹائیں گے،جسٹس رسال حسن سید پرنسپل نشست پربطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس رسال حسن سید این اے 111 سے این اے 138 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس راحیل کامران شیخ پرنسپل نشست پر بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس راحیل کامران شیخ این اے 62 سے این اے 81 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور بنچ میں بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سلطان تنویر احمد این اے 154 اور این اے 155 کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سلطان تنویر احمد این اے 160 سے این اے 174 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سردار سرفراز ڈوگرملتان بنچ میں بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر این اے 139 سے این اے153 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر این اے 156 سے این اے 159 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس علی ضیا باجوہ ملتان بنچ میں بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس علی ضیا باجوہ این اے91 اور این اے 192 سے اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس علی ضیا باجوہ این اے 175 سے این اے 189 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس مرزا وقاص روف راولپنڈی بنچ میں بطور ٹربیونل اپیلیں نمٹائیں گے،جسٹس مرزا وقاص رئوف این اے 49 سے این اے 57 تک کی اپیلیں نمٹائیں گے۔