آپ نے اعتماد بخشا تو پہلی فرصت میں تعلیم صحت زرائع آمدورفت اور سب سے بڑھ کر امن کا قیام پر توجہ دیں گے،مقررین

بدھ 3 جنوری 2024 20:20

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ کم گلستان سے اے این پی کے نامزد امیدوار نجینئر زمرک خان اچکزئی ، این اے 266 چمن کم قلعہ عبداللہ کے نامزد امیدوار حاجی محیب اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم نفرت سے نفرت کرتے ہیں برادر دوست قبیلوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنیوالے ذاتی گروہی مفادات کے گرویدہ رہے آج آپ کے دہلیز پر ہر کوئی جب حاضری دیتا ہے تو یہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کے مرہون منت ہے آپ نے اعتماد بخشا تو پہلی فرصت میں تعلیم صحت زرائع آمدورفت اور سب سے بڑھ کر امن کا قیام پر توجہ دیں گے حلقہ انتخاب کے طول وعرض سے قبائلی زعما نوجوانوں سیاسی کارکنوں کو فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب توبہ اچکزئی کلی جلات خان میں شمولیتی تقریب اور الیکشن سیل کے زیر اہتمام انتخابی دفتر کے افتتاح اور 15بنیادی یونٹوں کے کابینے سے حلف برداری کے موقع پرخطاب کیدوران کیا ان تقاریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی حلقہ نیک محمد طوغیوال حسین آغا حاجی عبد الصمد خان محمد صدیق بیانزئء حاجی اللہ داد عبدالرشید ملک عبدالولی ملا غفار دوست محمد ادوزی حضرت علی بیانزئی ملارفیق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فیض محمد خاندان سمیت قوم پرست جماعت جبکہ کلی جلات خان سے دادواکا خاندان سمیت مذہبی جماعت سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام الناس کی بلاتفریق ان کی بنیادی انسانی ضروریات ان کی دہلیز پر حل کرانے کی منشور پر عمل درآمد کرائینگے اگر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف گلستان چمن قلعہ عبداللہ میں سرخرو ہو کر نکلے گی بلکہ صوبے میں ایک سیال مہذب جمہوری قومی جماعت کے طور پر ابھر کر نکلے گی انہوں نے حلقہ انتخاب سے اپیل کی کہ وہ8فروری کو عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں لالٹین پر مہر ثبت کر کے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیں اس سے پہلے توبہ اچکزئی کے 15بنیادی یونٹوں کے کابینے کے تقریب حلف برداری منعقد ہوا جس سے انجنئیر زمرک خان اچکزئی محیب اللہ کاکڑ ملک عثمان خان اچکزئی نے حلف لیا