انتخابات میں ضابطہ اخلاق اھم حیثیت رکھتے ہیں،انتخابات کو محض انتخابات تک محدود رکھیں ذاتی دشمنی میں نہ لیں، امیدواروں کا سیمینار سے خطاب

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 4 جنوری 2024 16:56

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 جنوری 2024ء ) میرپورخاص انتخابات میں ضابطہ اخلاق اھم حیثیت رکھتے ہیں،انتخابات کو محض انتخابات تک محدود رکھیں ذاتی دشمنی میں نہ لیں ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے موضوع پر ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کیا، روشن سماج، بانھ بیلی اور فافین کے زیر اھتمام مقامی ھوٹل میں منعقد پروگرام میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں اور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی سمینار میں بانھ بیلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی گئی امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کی ذمیداریوں ، انتخابی مھم میں اخلاقیات ضوابط اور قوائد پر شرکاء نے مفصل بحث اور مباحثہ کیا بانھ بیلی کے اسلم میربحر نے ضابطہ اخلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اميدواروں کو شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اُمیدواروں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ھوگا کہ نظریہ پاکستان، ملکی خودمختاری و سالمیت اور سلامتی کا احترام، عدلیہ کی آزادی خود مختاری اور شہرت کا احترام متاثر نہ ہو پروگرام میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما محمد خان مری، لالا اظھر، عوامی تحریک کے ڈاکٹر دلدار لغاری، دلت سجاگ تحریک کی چیئر پرسن اور امیدوار پی ایس 46 رادھا بھیل، پاکستان دراوڑ اتحاد چیئرمین اور پی ایس 45 کے امیدوار شیوا کچھی، آزاد امیدوار جنت بی بی چوھان، آزاد امیدوار سیتا، آزاد امیدوار امرچند بھیل، ماروی نیٹ ورک کے اسلم پنھور، شیر محمد سولنگی، مقبول شر نے خطاب کیا سیمینار میں پاکستان مسلم لیگ نون، مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، عوامی تحریک، قومی عوامی تحریک، پاکستان دراوڑ اتحاد کے ورکروں اور اُمیدواروں نے شرکت کی سماجی تنظیموں کے اتحاد ماروی نیٹ ورک، اور دیگر سماج تنظیموں کے رہنما بانھ بیلی کے جھامن داس، عظمی عباسی، بشیر شر، عبد الجبار نہڑی، محقق دانشور قائم سولنگی اور دیگر نے شرکت کی شرکت کی ۔