جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (کل)افغانستان روانگی کا امان

ہفتہ 6 جنوری 2024 18:47

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (کل)افغانستان روانگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (کل)اتوار سے افغانستان روانگی کا امکان ہے ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عہدیداروں نے دورے کی تاریخ بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ’’این این آئی ‘‘کو معلوم ہوا ہے کہ امکان ہے مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں وفد ایک ہفتے دورے پر (آج)اتوار کو افغانستان روانہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفد میں جمعیت علمائے اسلام کے گیارہ رہنما بھی شامل ہونگے ۔طالبان حکومت نے گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمن کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔دورے سے پہلے مولانا فضل الرحمن کو وزارت خارجہ اور افغانستان سے متعلقہ دیگرحکام نے بریفنگ دی ہے ۔طالبان حکومت آنے کے بعد یہ مولانا فضل الرحمن کا افغانستان کا پہلا دورہ ہوگا اس سے پہلے انہوںنے 2013میں اس وقت کے صدر حامد کرزئی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا تھا ۔