الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے این اے 74 سیالکوٹ سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا

پیر 8 جنوری 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس شکیل احمد نے کا غذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف قومی اسمبلی حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ اپیل کنندہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کرکے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ استدعا ہے کہ آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے ۔