قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

منگل 9 جنوری 2024 21:10

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی چھٹی برسی 10جنوری کو منائی جائے گی،جنوری2018ء کو قصور سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھازینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ننھی زینب کی معصوم شکل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

قصور میں پر تشدد مظاہرے بھی کئے گئے۔بعدازاں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیا۔اور پولیس کو جلد از جلد قاتل کی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔21جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث عمران علی کو گرفتار کر لیا۔12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور مجرم عمران علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔