اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملے جیسے بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے شرپسند عناصر خوف وہراس پھیلا کر بلوچستان میں انتخابی عمل کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں ،جام کمال خان

بدھ 10 جنوری 2024 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تربت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے شرپسند عناصر خوف وہراس پھیلا کر بلوچستان میں انتخابی عمل کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے فی الفور قانونی کاروائی کی جائے۔