مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان

بدھ 10 جنوری 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل الیکشن سیل کے چیئرمین محمد اسحاق ڈار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 سے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 سے ملک سہیل خان، این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور، این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر الاسلام، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 56 سے محمد حنیف عباسی، این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہونگے جبکہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی راولپنڈی ڈویژن کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پی پی 1 میں جہانگیر خانزادہ، پی پی2 میں افتخار احمد خان، پی پی 3 میں حمید اکبر، پی پی 4 میں شیر علی خان، پی پی 5 میں ملک اعتبار خان، پی پی 6 میں محمد بلال یامین، پی پی 7 میں راجہ صغیر احمد، پی پی 8 میں افتخار احمد، پی پی 9 میں شوکت راجہ، پی پی 10 میں چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 میں عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 میں ملک افتخار احمد، پی پی 15 میں ملک منصور افسر، پی پی 16 میں ضیاء اللہ شاہ، پی پی 17 میں راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 میں سجاد خان، پی پی 19 میں حاجی پرویز خان، پی پی 13 میں ملک عمر فاروق، پی پی 20 میں سلطان حیدر علی خان، پی پی 21 میں تنویر اسلم، پی پی 23 میں شہریار ملک، پی پی 25 میں چوہدری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود امیدوار ہوں گے ۔