تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردئیے

جمعہ 12 جنوری 2024 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کردئیے ۔ پارٹی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹرگوہر اپنے آبائی حلقے بونیر سے امیدوار ہونگے جبکہ شیر افضل مروت بھی آبائی علاقے لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔شیر افضل مروت پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے اور ان کے کاغذات این اے -32 سے منظور ہو چکے تھے لیکن انہیں پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا شاندانہ گلزار، اسد قیصر، تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی، عاطف خان سمیت سینئر رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم ٹکٹ پانے والوں میں ایک بڑی تعداد وکلا ءکی ہے۔ٹکٹوں کی تفصیلات پارٹی کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو بھیجی گئی ہیں جسکے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ساجد نواز، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، آصف خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے، پشاور سے ہی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامد الحق، عاصم خان، مینا خان، علی زمان، ملک شہاب ، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دئیے ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے این اے 19 سے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

مردان میں تحریک انصاف نے تین قومی جبکہ اٹھ صوباٸی خلقوں پر ٹکٹس جاری کیےاین اے 21 مجاہد خان، این اے 22 عاطف خان اور این اے 23 پر علی محمد کو تکٹ ملا۔پی کے 54 زرشاد خان، پی کے 55 طفیل انجم، پی کے 56 امیر فرزند، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 عبدالسلام، پی کے 59 افتخار مشوانی اور پی کے 60 پر اختشام ایڈوکیٹ کو تکٹ ملا ٹانک میں حلقہ این اے 43 پر پاکستان تحریک انصاف نے انجئنیرداور خان کنڈی کو ٹکٹ جاری کردیاٹانک میں ہی پی کے 108 پر ایڈووکیٹ عثمان بیٹنی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

لوئر دیر میں این اے 6 اور این اے 7 سمیت ایک کے علاوہ تمام صوبائی حلقوں پر سابق ممبران اسمبلی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئےاین اے 6 پر سابق ایم این اے بشیر خان اور این اے 7 پر سید محبوب شاہ امیدوار ہوں گے پی کے 14 لوئر دیر 1 پر سابق ایم پی اے اعظم خان ، پی کے 15 لوئر دیر 2 پر سابق ایم پی اے ہمایون خان ، پی کے 16 لوئر دیر 3 پر سابق ایم پی اے شفیع اللہ خان اور پی کے 18 لوئر دیر 5 پر سابق ایم پی اے ملک لیاقت خان کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئےپی کے 17 لوئر دیر 4 پر نئے امیدوار عبیدالرحمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ملاکنڈ میں جنیداکبراین اے 9 سے قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں شکیل خان ایڈوکیٹ پی کے 23 اورپیرمصورخان غازی ک وپی کے 24 کیلئے ٹکٹ ملا ہے شمالی وزیرستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 40 کا ٹکٹ ملک اورنگزیب وزیر کو جاری کردیا گیاجب کہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں سے پی کے 103 کا ٹکٹ علامہ اقبال داوڑ کو اور پی کے 104 کا ٹکٹ ضلعی صدر ملک نیک محمد کو جاری کردیا گیاہنگو میں قومی اسمبلی این اے 36 کا ٹکٹ یوسف خان جبکہ پی کے 93 کا ٹکٹ شاہ تراب خان کو دے دیا گیامہمند میں این اے 26 کیلئے سابقہ ایم این اے ساجد مہمند کو ایک بار پھر ٹکٹ جاری کردیا گیا پی کے 68 اپر مہمند کیلئے ڈاکٹر اسرار صافی کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ پی کے 67 لوئر مہمند کیلئے محبوب شیر کو ٹکٹ جاری کیا گیااس کے علاوہ موصولہ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر بونیر سے امیدوار ہیں جب کہ شیر افضل مروت لکی مروت سے امیدوار ہیں۔