سپریم کورٹ کا حکم،عام انتخابات وقت پر ہونگے ،حالات ایسے نہیں کہ الیکشن ملتوی ہوں، سابق صوبائی وزیر طارق مگسی

جمعہ 12 جنوری 2024 23:05

گنداواہ /جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار پی بی 11 نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کہ عام انتخابات ملتوی ہو، بی اے پی سابقہ کارکردگی کی بنا پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ کے علاقے نوشہرہ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے پی بی 11 کے ساتھ این اے 254 پر بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے کیونکہ حلقہ این اے 254 پر ہمارے اتحاد مسلم لیگ ن سے ہوگیا ہے اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں سے بات چیت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی اے پی نے سابقہ حکومت میں نہ صرف صوبے بلکہ وفاق میں بھی نمائندگی کیلئے اہم کردار ادا کیا تاکہ صوبے کی عوام کے وفاق سے متعلق مسائل حل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت کی طرح اس مرتبہ بھی صوبے میں بی اے پی اتحادیوں سے ملکر حکومت بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکش میں حصہ لینا سب کا جمہوری حق ہے حلقے میں صرف نیشنل پارٹی سے بات ہوئی ہے اور اس امیدوار نے میرے حق میں کاغذات واپس لے لیے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے مسائل کا ادارک ہے تاہم میرے ترجیحات یہ ہے کہ عوام کو ذرائع رسل و رسائل مصر ہو کیونکہ علاقہ وسع رقبے پر مشتمل ہے رسائی ہوگی تو کام بھی ممکن ہیں اس موقع پر سید صفدر علی شاہ، میر فرحان خان مگسی اور قاضی وزیر حسین بھی موجود تھے۔