جہانگیرترین سے پی ٹی آئی رہنما مہراشرف سیال کی ملاقات ، پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:52

جہانگیرترین سے پی ٹی آئی رہنما مہراشرف سیال کی ملاقات ، پارٹی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے ملاقات کی ہے اورپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،ذرائع کے مطابق مہر اشرف سیال پی پی 227 لودھراں سے آئی پی پی کے امیدوار ہونگے ،آئی پی پی کی جانب سے مہر اشرف سیال کو پی پی 227 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا،جہانگیر ترین کی جانب سے پی پی 227 کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے گئے ، این اے 155 پر جہانگیر ترین کی جانب سے ٹکٹ جمع کروا دیا گیا ،جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔