o بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ انتخابی دفتر کا افتتاح

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:35

\کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام حلقہ این اے 262 کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی نواب ذادہ اورنگ زیب جوگیزئی حلقہ پی بی 38 کے نامزد امیدوار میر غلام مصطفے سمالانی۔ پی بی 39 لقمان کاکڑ۔ پی بی 40 نعمت ہزارہ کے انتخابی دفتر کا افتتاح اور اس حلقہ کے تمام عہدیداروِں اور سنیئر رہنماں کا اجلاس عالمو چوک میں پروگرام زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری۔

نواب ذادہ اورنگ زیب جوگیزئی۔ میر غلام مصطفے سمالانی۔ لقمان کاکڑ۔ نعمت ہزارہ۔ ادریس پرکانی۔ نورخان کیازئی۔ مبارک ہزارہ۔ اکبر کرد خطاب کررہے ہیں۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد عارف مینگل نے حاصل کی اس موقع پر حاجی ریاض مینگل۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم شاہوانی۔ لالا غفار مینگل۔ ملک زرک کاکڑ۔ ماما ودود مینگل۔محمد آصف بلوچ،دوست محمد جتک، صفی اللہ ساتکزئی۔

ملا محدی۔ عبدالہادی شاہوانی۔ صفی بلوچ میر رفیق سمالانی۔ سبزعلی مری اور دیگر پارٹی کے کارکنوں بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے جنرل الیکشن کے سلسلے میں تجاویز پیش کیے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت بلوچستان کا واحد نمائندہ جماعت بی این پی ہے جو بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔

اس کے علاوہ ساحل و وسائل کی دفاع اور مسنگ پرسنز کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے، عوام کے تمام بنیادی مسائل سے کما حقہ آگاہی رکھنے اور ان کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور پانی کے فراہمی سر فہرست ہے جس میں اعلی تعلیمی اداروں کے قیام اور علاج معالجہ کی سہولیات کو بلوچستان کے پسماندہ علاقوں، گاں اور چھوٹے شہروں تک پھیلانے کا عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور سیاست عبادت ہے، ہماری پارٹی کا منشور اور جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ کارکنوں کی انتھک محنت، جوش و خروش اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے ساتھ دلی لگا کو دیکھ کر ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں عوام کی بھرپور حمایت سے ہم نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔