پی ٹی آئی رہنما مہر اشرف سیال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان، اجمل چیمہ کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) پی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،انہوں نے لاہور میں سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، مہر اشرف سیال پی پی 227 لودھراں سے آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے، آئی پی پی نے مہر اشرف سیال کو پی پی 227 کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے، جہانگیر ترین کی جانب سے پی پی 227 سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے گئے، این اے 155 پر جہانگیر ترین کی جانب سے ٹکٹ جمع کرا دیا گیا ہے، جہانگیر ترین اب قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے، فیصل آباد سے اجمل چیمہ نے بھی سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے، آئی پی پی نے پی پی 98 فیصل آباد سے اجمل چیمہ کو ٹکٹ جاری کر دیا، جہانگیر ترین نے اجمل چیمہ کو آئی پی پی کا ٹکٹ دیا، اس موقع پر عون چوہدری بھی موجود تھے۔