ًخیبر پختونخوا عام انتخابات 2024کے لئے تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

اتوار 14 جنوری 2024 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2024ء) خیبر پختونخوا عام انتخابات 2024کے لئے تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ویل چیئر کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوابی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 20 سے شہرام ترکئی اور پی کے 49 سے رنگیز احمد کو فاختہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

پی کے 51 میں عبدالکریم کو کیتلی اور پی کے 52 سے فیصل ترکئی کو گھڑیال کا نشان دیا گیا ہے۔ملتان کے حلقے این اے 150 سے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی کو انتخابی نشان جوتا جبکہ این اے 151 سے انکی صاحبزادی مہر بانو قریشی کو انتخابی نشان چمٹا الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 سے پی ٹی آئی کے جمشید دستی کو ہارمونیم کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے جبکہ این اے 176 سے انہیں ہوائی جہاز کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

این اے 177 سے پی ٹی آئی کے معظم خان جتوئی کو حقہ، این اے 178 سے پی ٹی آئی کے داد خان جتوئی کو کی چین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 132 سے پی ٹی آئی کے محمد حسین ڈوگر کو کرکٹ اسٹمپس کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 175 سے پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل کو بھی کرکٹ اسٹمپس کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ این اے 108 سے پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محبوب سلطان اور جھنگ سے این اے 109 پر پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کا انتخابی نشان چارپائی ہوگا۔اسی طرح پی کے 9 پر سلطان روم کو سبز مرچ اور پی کے 10 پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان دیا گیا ہے۔۔