نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 15 جنوری 2024 17:11

نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے جاتی امراء رائے ونڈ میںملاقات کی ۔ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب ،میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے وفد سے گفتگومیں مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا ۔ دونوںجماعتوںکے قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔