کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی کی فضا میں آلودگی کی شرح 313 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی

پیر 15 جنوری 2024 17:34

کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کراچی کی فضائی آلودگی کی صورتحال پیرکوانتہائی خراب رہی اور شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں آلودہ ترین اورمضر صحت ہوگئیں اور شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔

(جاری ہے)

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضا میں آلودگی کی شرح 313 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیرکوشہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق چین کا شہر (ووہان)آلودگی میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارتی شہر (کلکتہ)188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ہ تیسرے نمبر پر رہا۔واضح رہے کہ 150 سے 200 آلودہ، 200 سے 300 آلودہ ترین جبکہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔